Live Updates

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبدااللہ کی نظربندی کے بارے میں آگاہ کیا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا حکم

پیر ستمبر 12:22

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے کہا ہے کہ وہ عدالت عظمیٰ کو مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبدااللہ کی نظربندی کے بارے میں آگاہ کریں اور انہیں عدالت میں پیش کریں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ نے پیر کو مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبدااللہ کی پانچ اگست سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے بعد مسلسل نظربندی کے بارے میں بھارتی رکن پارلیمنٹ وائیکو کی دائر درخواست کی سماعت کی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا کہ وہ عدالت کو بتائے کہ آیا فاروق عبدااللہ نظر بند ہیں یا نہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فاروق عبدااللہ سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظربند ہیں۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام آزادی پسند سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ بھارت نواز کشمیری لیڈروں کو بھی پانچ اگست سے نظربند رکھا ہے۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات