ترکی کو ایس 400 میزائل کی فروخت کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا ہے، روسی وزارت دفاع

پیر ستمبر 12:22

ترکی کو ایس 400 میزائل کی فروخت کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا ہے، روسی وزارت ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے ترکی کو ایس 400 میزائل کی فروخت کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ سپلائی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے مابین ترکی کے دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے 2017ء میں کیے گئے معاہدے کو عملی شکل دینے کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ایس 400 میزائل نظام روس کا اپنی طرز کا جدید ترین دفاعی نظام ہے جو 400کلومیٹر کے فاصلے اور فضا مٰیں 30کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے جولائی میں ایس 400 میزائل نظام کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کی تھی جس کی تنصیب کا عمل اکتوبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :