مرد اور خواتین کی ٹیموں کے دو فٹ بال میچز 21 ستمبر کو کھیلے جائینگے

پیر 16 ستمبر 2019 12:55

مرد اور خواتین کی ٹیموں کے دو فٹ بال میچز 21 ستمبر کو کھیلے جائینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) کریم خان آفریدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ادویات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے کی آگاہی کے حوالے سے انٹرنیشنل ڈے کے موقع پر 21 ستمبر کو مرد اور خواتین کی ٹیموں کے درمیان دو نمائشی فٹ بال میچ جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ ہاکس اور ہائی لینڈرز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی مینز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

چیف آرگنائزر فیصل لطیف نے بتایاکہ میچز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں یہ آگاہی کرنا ہے کہ سالانہ ہزاورں کی تعداد میں لوگ ادویات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے پر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صحت مند معاشرے کو پروان چڑھنا ہے اور نوجوان کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنا ہے یہ دن پوری دنیا میں ہر سال 21 ستمبر منایا جاتا ہے۔