آسٹریلین پاکستان فٹ بال سپر لیگ میں سندھ کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، پرویز احمد شیخ

پیر 16 ستمبر 2019 12:57

آسٹریلین پاکستان فٹ بال سپر لیگ میں سندھ کی ٹیم شاندار کارکردگی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) آسٹریلین فٹ بال لیگ آف سندھ کے سیکرٹری پرویز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کی ٹیم آسٹریلین پاکستان فٹ بال سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ٹیم میں نئے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اور ان کھلاڑیوں نے پندرہ روزہ تربیتی کیمپ کے دوران کوچ ظہیرالدین مگسی اور اشفاق احمد کی زیرنگرانی بھر پور محنت کررکھی ہے اور امید ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں ایونٹ میں پہلے کی طرح شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے اور سلیکشن کمیٹی حمید شاہ چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں خرم رفیع، احمد نواز، سید محمد ندیم اور زاہد بلوچ شامل تھے اور ان کی مشاورت سے ٹیم کا چناؤ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز شیخ نے بتایاکہ آسٹریلین فٹ بال لیگ آف پاکستان کے زیر اہتمام آسٹریلین پاکستان فٹ بال سپر لیگ ملتان میں کھیلی جا رہی ہے جس میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تمام میچز سنگلز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ٹیم کی قیادت اویس علی کررہے ہیں جبکہ دانیال حسن نائب کپتان ہونگے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عاشر قریشی، حسن احمد، شاہزیب مغل، شاہنواز نیازی، قمبر عباس، سجاد احمد، مزمل مگسی، شیمیر احمد، عمران علی، شیراز، شاہیر رضا، ثقلین صدیقی، تیمور الطاف، حسنین شاہ، زاکر علی، سعادت علی، ظہیر اور کامران شاہ شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ پرویز احمد ٹیم منیجر جبکہ اشفاق احمد اور ظہیرالدین مگسی کوچز ہوںگے۔