بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو گرفتار کر لیا

فاروق عبداللہ کی رہائشگاہ کو عارضی طور پر جیل قرار دے دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 ستمبر 2019 12:31

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو گرفتار ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 ستمبر 2019ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔فاروق عبداللہ کی رہائشگاہ کو عارضی طور پر کجیل قرار دے دیا گیا ہے۔اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو بھارتی قابض فورسز نے گرفتار کیا تھا۔

محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ بھارت کی حامی رہے ہیں اور وہ مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ بھی رہے ہیں۔ محبوبہ نے کہا تھا کہ کشمیر سے متعلق بھارت کا یہ یک طرفہ فیصلہ غیر قانونی وغیر آئینی ہے۔ انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اس فیصلے سے 1947ء میں مقبوضہ کشمیر کی لیڈرشپ کا دو قومی نظریہ کو ٹُھکراتے ہوئے بھارت سے الحاق کا فیصلہ غلط ثابت ہوگیا۔

(جاری ہے)

محبوبہ مفتی نے بھارت کی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن بھی قرار دیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے اس فیصلے سے برصغیر سے تباہ کن نتائج ہوں گے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگیا ہے جب کہ بھارتی حکومت کے ارادے صاف ظاہر ہیں، وہ چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر کی عوام خوف و ہراس کا شکار ہو جائیں۔ جس کے بعد بھارتی فوج نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

خیال رہے 5 اگست کو بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 5اگست کو بھارتی آئین میں کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی شق کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ اسے مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔جب کہ دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دے دیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے مرکزی حکومت کو مقبوچضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیا ہے۔بھارتی عدالت نے کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد کو بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دی ہے اور نہیں مقبوضہ کشمیر کے حالات سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔