فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ایک لاکھ99 ہزار 624 حجاج کی وطن واپسی

پیر 16 ستمبر 2019 13:01

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ایک لاکھ99 ہزار 624 حجاج کی وطن واپسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طورپر ایک لاکھ99 ہزار 624 حاجی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 22 ہزار 975 جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 76 ہزار 649 پاکستانیوں نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

حج سے پہلے اور حج کے بعد مجموعی طورپر 96 پاکستانی اللہ کو پیارے ہوئے، ان میں سے 67 افراد سرکاری اور 29 افراد کا تعلق پرائیویٹ سکیم سے ہے۔

حج آپریشن میں پی آئی اے، سعودی ایئر لائن اور ایئر بلیو نے حصہ لیا۔ حج کے بعد فلائٹ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہا۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ 99 ہزار 624 پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کے بعد حج آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔