عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پربھی پڑنے کا امکان

آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے اضافے ہو سکتا ہے

پیر 16 ستمبر 2019 13:01

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پربھی پڑنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پربھی پڑنے کا امکان ہے ،آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے اضافے ہو سکتا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی ۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے امپورٹ بل میں 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا، قیمتوں بڑھنے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی خام تیل کی فی بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 71.95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔اس کے علاوہ تیل کی قیمت کا دوسرا اہم پیمانہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 63.34 ڈالر تک پہنچ گئی۔ حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں فوری طور پر 5 فیصد کمی آگئی ہے ۔حکام کے مطابق سعودی تنصیبات کے مکمل طور پر واپس آپریشنل ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔