ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیر 16 ستمبر 2019 13:07

ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) نے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی کنول پرویز چوہدری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف حکومت میں ڈینگی کا خطرہ ٹل گیاتھا، حکومتی عدم توجہی اور محکمہ صحت کی ناکامی سے ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔ حکومت پوری توجہ اور موثر حکمت عملی سے ڈینگی کے مرض پر قابو پائے۔