Live Updates

شہباز گل سے وزیراعلی کو تحفظات تھے ،وفاق میں بڑا عہدہ دیا جا رہا ہے‘ نعیم الحق

حزب اختلاف کا دھرنا اور لانگ مارچ قانون کے مطابق ہوا تو ٹھیک ورنہ کارروائی کرینگے

پیر 16 ستمبر 2019 13:07

شہباز گل سے وزیراعلی کو تحفظات تھے ،وفاق میں بڑا عہدہ دیا جا رہا ہے‘ ..
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز گل سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تحفظات تھے جس کی وجہ سے ان کو ہٹایا گیا ہے تاہم انہیں وفاق میں بڑا عہدہ دیا جا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکہ جا رہا ہوں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو اٹھائیں گے، اگر اس معاملے پر پاک بھارت جنگ ہوئی تو اس کی ذمہ داری اقوام عالم پر ہو گی۔انہوںنے کہا کہ حزب اختلاف کا دھرنا اور لانگ مارچ قانون کے مطابق ہوا تو ٹھیک ورنہ کارروائی کریں گے۔قانون اور آئین کے تحت کوئی بھی سرگرمی ہو گی تو اس کا احترام کیا جائے گا اور اگر اسے توڑا گیا تو پھر ہم برداشت نہیں کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات