ریونیو میں اضافہ کیلئے کافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں‘ مومنہ وحید

پیر ستمبر 13:07

ریونیو میں اضافہ کیلئے کافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں‘ مومنہ وحید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ ریونیو میں اضافہ کے لئے کافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، رواں سال 5500ارب ریونیو کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جائے تا کہ بیرونی خسارہ کم کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جولائی اور اگست کے مہینے میں ٹیکس وصولیوں کی شرح میں گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح ان لینڈ ٹیکس کی مد میں 38فیصد اضافہ ہوا ہے،ٹیکس فائلرز کی تعداد 19لاکھ سے بڑھ کر 25لاکھ ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :