اقوام متحدہ اجلاس میں امریکی، ایرانی صدور ملاقات خارج از امکان نہیں،وائٹ ہائوس

میں امریکی صدر سے کہوں گی کہ وہ ملاقات ہونے یا نہ ہونے سے متعلق اعلان کریں، مشیر وائٹ ہائوس کی گفتگو

پیر 16 ستمبر 2019 13:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر سعودی عرب کی تیل کمپنی پر ڈرون حملے کے الزام کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر حسن روحانی کے مابین ملاقات خارج از امکان نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی مشیر کیلیانی کونوے نے بتایا کہ حملوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے صدور کے مابین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات مدد گار ثابت نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

ساتھ وہی وائٹ ہاؤس کی مشیر نے کہا کہ امکان ہے کہ ملاقات بھی جائے۔انہوں نے کہا کہ میں امریکی صدر سے کہوں گی کہ وہ ملاقات ہونے یا نہ ہونے سے متعلق اعلان کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے جوہری اور بیلسٹ میزائل پروگرام پر اقتصادی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے گا چاہیے دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہو یا نہیں ہو۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سعودی عرب پر حملہ کرکے ایران اپنے مقدمے میں خود مدد نہیں کررہا۔