سعودی وزیر توانائی کا آرامکو کی تنصیبات کا دورہ

پیر 16 ستمبر 2019 13:21

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے ابقیق میں دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے والے آرامکو کمپنی کے پلانٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر کے ہمراہ الشرقیہ صوبے کے نائب گورنر شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر توانائی نے الشرقیہ کے نائب گورنر کی موجودگی میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا۔

اجلاس میں آرامکو کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین یاسر الرمیان، کمپنی کے سربراہ اور سینئر ایگزیکٹو انجینئر امین الناصر اور کئی دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ دہشت گرد حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تازہ صورت حال پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر باور کرایا گیا کہ مذکورہ حملے کے نتیجے میں بجلی، پانی اور ایندھن کی ترسیلات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔