بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز بنز بنگلا دیش میں اسمبلی پلانٹ قائم کریں گے

پیر ستمبر 13:21

بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز بنز بنگلا دیش میں اسمبلی پلانٹ قائم کریں گے
ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) دنیا کے معروف ایگزیکٹیو کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز بنز نے بنگلا دیش میں اپنا اسمبلی پلانٹ قائم کرے گا جس کے لئے جرمنی کا ایک اعلی سطحی وفد بات چیت کے غرض سے پانچ روزہ دورے پر بنگلا دیش پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش انوسٹمنٹ ڈولپمنٹ اتھارٹی ( بیڈا) کے ایگزیکٹیو ممبر نباش چندرا نے کہا ہے کہ ہماری جرمن سرمایہ کاروں سے بات چیت چل رہی ہے جو کہ بنگلا دیش میں ایک بڑی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں معاملات حتمی کرنے میں ایک سے دو ماہ لگ جائیں گے جس کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ جرمن کار ساز ادارے اسمبلی پلانٹ لگانے کے بعد بنگلہ دیش میں برانڈ نیو ماڈل کار بھی متعارف کروائیں گے۔