لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں شراب کے نشے میں دُھت امیرزادے نے رکشے کو ٹکر مار دی

حادثہ میں باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق، رکشے کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 ستمبر 2019 12:41

لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں شراب کے نشے میں دُھت امیرزادے نے رکشے کو ٹکر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 ستمبر 2019ء) : لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں شراب کے نشے میں دُھت امیرزادے نے رکشے کو ٹکر مار دی۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی کی رکشے کو ٹکر لگنے سے باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے رکشے کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے مالک کوگرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبد الرحمان حادثے کے وقت نشے میں تھا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ملزم عبد الرحمان نشے میں دھت بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلا رہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ملزم عبد الرحمان کے دو دوست موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کے دوستوں کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں شروع کر دی ہیں جبکہ ملزم عبد الرحمان سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اس افسوسناک واقعہ پر عوام کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں جبکہ شراب کے نشے میں دُھت ہو کر گاڑی چلانے اور معصوم زندگیاں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کڑی سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ ایسے کسی حادثے میں معصوم جانوں کا ضیاع ہونے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :