ٹرمپ کا امریکی شہر ہیوسٹن میں مودی کی ریلی میں شرکت کا اعلان

22 دسمبر کو ہونے والی اس ریلی میں پچاس ہزار سے زائد لوگ متوقع ہے،منتظمین

پیر 16 ستمبر 2019 13:31

ٹرمپ کا امریکی شہر ہیوسٹن میں مودی کی ریلی میں شرکت کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایاکہ اس جلسے میں امریکا میں آباد بھارتیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے اور اس میں صدر ٹرمپ کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتوں کا اظہار ہے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ 22 دسمبر کو ہونے والی اس ریلی میں پچاس ہزار سے زائد لوگ متوقع ہے۔ یہ ریلی ہیوسٹن کے ایک بڑے فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔