ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہنے کا امکان

پیر 16 ستمبر 2019 13:37

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہنے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہنے کا امکان ہے تا ہم لاہور، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن،ہزارہ اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیزہواؤں ،آندھی ،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ24گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا،تاہم لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن ،راولپنڈی،اسلام آباد اور ہزارہ ، میں اکثر مقا ما ت پر با رش ہوئی، پیر کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ37اور کم سے کم35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تنا سب78 فیصد تھا۔