سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے تایا انتقال کرگئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 ستمبر 2019 13:12

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے تایا انتقال کرگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 ستمبر 2019ء) : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے تایا بریگیڈئیر محمد تاج عباسی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے تایا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد تاج عباسی انتقال کر گئے ۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد تاج عباسی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں اپر دیول مری میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی اس وقت نیب کی حراست میں ہیں ، احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تایا کے نماز جنازہ میں شرکت کی مشروط اجازت دے دی اور شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پیرول پر رہائی کو اسلام آباد ، راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سکیورٹی سے مشروط کیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ہدایت کی کہ ڈی جی نیب پیرول پر رہائی کے مزید اقدامات مکمل کر لیں۔