راجہ فاروق حیدر کے دورہ ایل او سی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کا واقعہ

پولیس اہلکاروں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی موجودگی میں خواتین کے ساتھ نازبیا الفاظ کا استعمال کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 ستمبر 2019 13:15

راجہ فاروق حیدر کے دورہ ایل او سی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کا واقعہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16ستمبر 2019ء) : میر آزاد کشمیر میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے کھوئی رٹہ کنٹرول لائن پر دورے کے دوران پولیس اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔میڈیا رپورٹس میں بتاییا گیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید کے کھوئی رٹہ کنٹرول لائن پر دورے کے دوران ان کی مومودگی میں بدمزگی ہوئی۔

پولیس اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔انہیں دھکے دئیے گئے اور نازبیا زبان کا استعمال بھی کیا گیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چار پولیس افسروں کو معطل کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے داد رسی کے لیے آنے والی خواتین کو دھکے دئیے گئے۔جس پر وزیراعظم دادرسی کے لیے خواتین کے پاس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ان کے مسائل سنے اور انتظامات ٹھیک نہ کرنے پر 4 پولیس افسران کو معطل کر دیا۔جب کہ دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ایک روزہ دورے پر بھمبر پہنچے جہاں کسگمہ کے مقام پر ن لیگ ضلع بھمبر کی قیادت,کارکنان ,اہل علاقہ,عوام کی بڑی تعداد نے انکا شاندار استقبال کیا.وزیر اعظم عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی.وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ اگر بھارت نے میلی آنکھ سے ریاست کی طرف دیکھا تو آزاد کشمیر کے اندر بھارتی افواج کا قبرستان بنا دیں گے ,ریاست آزاد کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے ,پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہی.بھارتی فوج کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں.ایل او سی پر لاکھوں کشمیریوں اور مقبوضہ وادی کے مظلوموں کی ہرصورت حفاظت کریں گی.وزیر اعظم نے ریاست بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے ایل او سی عبور کرنے کا عندیہ دے دیا.انہوں نے کہاکہ اسلام مظلوموں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے.بیس کیمپ سے بھارت کے خلاف بڑی تحریک شروع کی جائے گی.وزیر اعظم کسگمہ سے جب جنڈالہ ایل او سی کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں مختلف مقامات پر وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیاگیا,جنڈالہ ایل او سی پربھارت مخالف ایک بڑے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی دہشت گرد معصوم افراد کو شہید کررہے ہیں.مودی جنوبی ایشیا کے اندر دوسرا ہٹلر ہے۔