فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے ریونیو افسران کو آبیانہ ، زرعی ٹیکس اور دیگر مدات کے نادہندگان کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت

پیر ستمبر 13:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے ریونیو افسران کو آبیانہ ، زرعی ٹیکس اور دیگر مدات کے نادہندگان کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی گئی ہے اور اس ضمن میں چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی جانب سے بورڈ آف ریونیو کے حکا م ، تمام ڈویژنل کمشنر ز ،ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ کلکٹرز ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، تحصیلداران اور دیگر ریونیو افسران کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ وہ سرکاری واجبات کی بروقت اور ہنگامی بنیادوں پر وصولی سمیت مقررہ اہداف پورے کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور اس ضمن میں کسی غفلت ، کوتاہی یا لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے اور نہ ہی وصول کردہ رقوم ذاتی تحویل میں رکھی جائیں ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے پیر کے روز اے پی پی کو بتایاکہ مذکورہ ہدایات کی روشنی میں ریونیو افسران سے کہاگیاہے کہ وہ واجبات کی بروقت وصولی اور مستقبل کی ترقیاتی پلاننگ کیلئے بھی فوری اقدامات کریں ۔ انہوںنے کہاکہ نادہندگان کی فہرستیں مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائیں اوروصولی کے ضمن میں کسی کی سماجی حیثیت کو بالائے تاک رکھتے ہوئے بلاامتیاز کاروائی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :