15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اکتوبر کو ہو گی

پیر ستمبر 13:42

15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اکتوبر کو ہو ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام 15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اکتوبربرو ز منگل کو ہو گی جو رواں سال کی 28ویں اور مجموعی طور پر 80ویںقرعہ اندازی ہے ۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام ایک لاکھ 85ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے ۔انہوںنے بتایاکہ قرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان مظفر آباد میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چنائو کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :