سپریم کورٹ ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست پر سماعت کل جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں لارجر بینچ کریگا

پیر 16 ستمبر 2019 14:02

سپریم کورٹ ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست پر سماعت کل جسٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست پر سماعت کل منگل سترہ ستمبر جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ کریگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف اپنی آئینی درخواست کی سماعت کیلئے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست پر سماعت 17ستمبر (کل) منگل کو 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے اور جسٹس عمرعطا بندیال 7 رکنی بینچ کے سربراہ ہونگے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجے گئے تھے اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔