Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کا بینہ کا اجلاس کل ہوگا ، کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیگی

پیر 16 ستمبر 2019 14:02

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کا بینہ کا اجلاس کل ہوگا ، کابینہ 13 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کلمنگل ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت دورہ سعودی عرب اور امریکہ سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل ہوگا اس سے قبل وزیر اعظم نے 12 ستمر کو بلایا گیا کابینہ اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کے باعث ملتوی کردیا تھا ،وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ سعودی عرب، دورہ امریکہ بارے اعتماد میں لیں گے، وفاقی کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات