ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی پولیس لائن میںپولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن

پیر 16 ستمبر 2019 14:02

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے پولیس لائن لوئر کوہستان میں ضلع بھر سے آئی ہوئی پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی۔اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں کے انجن،ٹائرز، بیٹرویوں،پوشش وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈرائیوروں سے گاڑیوں کی تفصیل اور مرمتی کے بارے میں دریافت کیا۔

جن گاڑیوں کے نقائص پائے گئے ان ڈرائیوروں کی سخت سرزنش کی اور گاڑیوں کے نقائص دور کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر ڈی پی او لوئر کوہستان نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی دیکھ بھال اور بروقت مرمتی کو یقینی بنائیں تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے سرکاری گاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے صرف پولیس گشت پر ان کا استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

موجودہ دور میں جرم کی وقوع پذیر ہونے سے پہلے روکنا زیادہ ضروری ہے جس کیلئے پولیس کو ہر وقت متحرک رہنا ہوگا جب پولیس کی گاڑیاں درست حالت میں ہوگی تو مؤثر گشت ممکن ہوگی۔ پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی مرمتی اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسپکشن کے دوران انچارج ٹرانسپورٹ اے ایس آئی شاہ زرین کو گاڑیوں کی دیکھ بھال سے متعلق ہدایات دیں اور کہا کہ گاڑیوں کی مرمتی و دیکھ بھال کیلئے ایک طریقہ کار موجود ہے جس عمل درآمدکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :