بجلی کی لوڈ شیڈنگ ٹرپنگ کنڈوں کی وجہ سے ہے،گوہررحمن

پیر ستمبر 14:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ایس ای واپڈا بنوں گوہر رحمن بنگش نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ،بجلی ٹرانسفارمروں کا بار بار جلنا اور ٹرپنگ ڈائریکٹ کنڈوں کی وجہ ہے اور یہی ناجائز بجلی استعمال کرنے والے واپڈا کے خلاف شور شرابہ بھی کرتے ہیں عوام اگر بلا تعطل بجلی کی فراہمی چاہتے ہیں تو ناجائز بجلی کا استعمال ترک کردیں اورکنڈا کلچر ختم کرکے مفت بجلی کا استعمال چھوڑ دیں ،بجلی میٹر لگائیں اور اپنے ذمے بجلی کے بقایاجات جمع کرائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں سورانی فیڈر تھری کے بجلی صارفین کیلئے نیظم بازار جرگہ ہال میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کھلی کچہری میں ایکسن واپڈا پیسکو شان حیدر آفریدی،ایس ڈی او محمد طارق خان اورپاکستان واپڈا ہائیڈرویونین کے ڈویژنل چیئرمین سجاد علی شاہ نے بلوں کی مد میں صارفین سے ایک لاکھ 35ہزار روپے نقد وصول کئے اور24بجلی میٹر بھی عوام میں تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

مشران امین اللہ خان،میاں محفوظ الرحمن اور دیگر مشران نے کھلی کچہری کے انعقاد پر پیسکو آفسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقہ سورانی میں اکثریت غریب عوام کی ہے لہذا ہذا جرمانے معافی کا اختیار ایکسن واپڈا کو دیا جائے اور جرمانہ معافی کا طریقہ کار آسان بنایا جائے تاکہ عوام کو دفتروں کے چکر لگانے سے نجات ملے ،اسی طرح فالٹ کی صورت میں فوری طور پر خرابی کو دور کیا جائے۔