Live Updates

مردان، سرکاری سکولوں کے طلبہ میں لاکھو ں مالیت کے یونیفارم تقسیم

پیر 16 ستمبر 2019 14:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) تحریک انصاف کے سابق ضلعی ممبر یونین کونسل پلوڈھیری مردان مظفر شاہ نے مختلف گورنمنٹ سکولوں کے طلبا اور طالبات میں مجموعی طور 10 لاکھ روپے مالیت کے یونیفارم تقسیم کئے، انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چینہ میں 1 لاکھ روپے ، گرلز ہائی سکول زور آباد میں 1 لاکھ روپے، گرلز ہائی سکول غریب آباد پلوڈھیری میں 50 ہزارروپے، گرلز ہائی سکول پلو ڈھیری میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول چینہ میں 1 لاکھ، ہائی سکول زور آباد 48 ہزار، مڈل سکول شیر آباد 52 ہزار، ہائر سیکنڈری سکول پلوڈھیری 1 لاکھ، ہائی سکول مالا ڈھیری 48 ہزار، پرائمری سکول سیرے 52 ہزار، پرائمری سکول علی 52 ہزار، پرائمری سکول شاہ طوری 24 ہزار، پرائمری سکول شیر آباد میں 24 ہزار روپے کے مفت یونیفارم تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ضلعی ممبر مظفر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع مردان کے بجٹ میں یونین کونسل پلوڈھیری کے مختلف سکولوں کے طلبا اور طالبات کے لئے مفت یونیفارم کی منظوری لی گئی تھی جس کے ملنے کے بعد مختلف سکولوں میں یونیفارم تقسیم کئے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات