سعودی عرب ، اونٹوں کے میلے کی اختتامی تقریب میں ولی عہد شہزداہ سلمان کی شرکت

پیر 16 ستمبر 2019 14:42

سعودی عرب ، اونٹوں کے میلے کی اختتامی تقریب میں ولی عہد شہزداہ سلمان ..
طائف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) سعودی عرب کے شہر طائف میں اونٹوں کے میلے کا انعقاد کیا گیا ۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ المکرمہ کے جنوب مشرق کی طرف واقعہ طائف کے شہر میں اونٹوں کے ریسنگ گرائونڈ میںاونٹ میلا منعقد کیا گیا جس میں مختلف نسلوں کے 13,377اونٹ نمائش کے لئے پیش کیے گئے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین آف جنرل سپورٹس اتھارٹی شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل او ر سعودی کیمل فیڈریشن کے صدر شہزادہ فہد بن جلاوی بن مشہد نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے مختلف عہدیداروں ، معزز شہریوں اور شہزادوں کا تقریب میں پہنچے پرشاندار استقبال کیا اور ولی عہد کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے میلے کی اختتامی تقریب میں اونٹوں کی دوڑ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ۔