سری لنکا کیخلاف ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ،عمراکمل اور احمد شہزاد کی واپسی

شعیب ملک ٹی ٹونٹی سے ڈراپ، محمد حفیظ بھی نظر انداز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر ستمبر 15:05

سری لنکا کیخلاف ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ،عمراکمل اور احمد شہزاد کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر2019ء) سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔تربیتی کیمپ کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کیا۔سیریز کے لیے تربیتی کیمپ طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں سرفراز احمد( کپتان)، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری ، فہیم اشرف ،فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، امام الحق ،محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عمر اکمل بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔

شعیب ملک ٹی ٹونٹی ٹیم سے ڈراپ ہوگئے ہیں جب کہ سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو بھی نظر اندازکردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی ،لاہور میں رپورٹ کریں گے جہاں کیمپ لگے گا ، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق 21 ستمبر کو ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے جس کے بعد قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی۔

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔دوسری جانب پی سی بی نے سری لنکا سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرمقرر کیا گیا ہے جب کہ وقار یونس باﺅلنگ کوچ ہوں گے ،، بریڈ برن فیلڈنگ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ آن کرکٹ مقرر کردئیے گئے، منصور رانا ٹیم آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو منیجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے،کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، یاسر ملک ٹرینر، رضا راشد میڈیا منیجر، طلحہ بٹ اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے ، میجر ریٹائرڈ اظہر عارف کو سری لنکا سیریز کے لیے سیکورٹی منیجر مقرر کردیا گیا ہے جب کہ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری دورہ آسٹریلیا پر سیکورٹی منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔