Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس (آج) ہوگا ،مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا ،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ امریکہ کے پلان سے آگاہ کریں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ کابینہ اجلاس میں عالمی رہنماوں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی ،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ہر وزارت میں عوامی فلاحی منصوبے شروع کرنے کے فیصلے میں پیش رفت کا جائزہ لے گی ۔ ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کابینہ سی پیک و حکومتی منصوبوں کے لئے چینی باشندوں کے وزٹ ویزہ کو ورک ویزہ میں بدلنے کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،وفاقی کابینہ لیجیسلیٹو کیسز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 28 اور 29 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،وفاقی کابینہ اپنے گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تمباکو کنٹرول کے اف ڈائریکٹرز کی از سر نو تشکیل کی منظوری بھی کابینہ کیایجنڈے میں شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ممبرز کی تقرری کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ پمز اسلام آباد ریفارمز ایکٹ 2019 کی اصولی منظوری دے گی،کابینہ پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ پیرامیڈکس ایکٹ 2019 کی منظوری دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات