معیشت کو سب سے بڑا خطرہ ادائیگیوں کا عدم توازن ہے ،راجہ عدیل

ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے،سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے اسٹیٹ بینک کی اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بجٹ میںلگائے گئے ٹیکسوں اور معیشت کے استحکام کے لیے کیے گئے پالیسی اقدامات اور بجلی و گیس کی قیمتوں میںاضافے سے اقتصادی ترقی کی رفتار میں مزید کمی آسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو سب سے بڑا خطرہ ادائیگیوں کا عدم توازن ہے ۔ حکومتی اقدامات کے باعث ملکی معیشت کو سب سے بڑا رسک ملک میں بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی ہے جس سے ملک میں پیداواری لاگت میں اضافہ اور اشیاء مہنگی ہونے سے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہورہی ہے ۔