سپریم کورٹ نے پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما عالم زیب کی ضمانت منظور کر لی

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ نے پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما عالم زیب کی ضمانت منظور کر لی۔ پیر کو کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔عالم زیب پر ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

جسٹس سر دار طارق مسعود نے کہاکہ ملزم نے فوج اور ریاست کیخلاف تقریریں کیں۔ جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ کیا ملزم کی ویڈیو کا فورنزک کرایا گیا۔ وکیل ملزم نے کہاکہ تاحال ایسی کوئی ویڈیو ریکور نہیں ہوئی۔وکیل استغاثہ نے کہاکہ مقدمہ کا تاحال ٹرائل شروع نہیں ہو سکا۔ دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما عالم زیب کی ضمانت منظور کر لی،عدالت نے ضمانت پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔