Live Updates

فیصل آباد کی تمام سیاسی ، دینی ، مذہبی جماعتوں،سول سوسائٹی،مزدوروں ،وکلا،تاجروں اور طلبہ تنظیموں نے اتوارکو مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مشترکہ کشمیر مارچ کرنے کا اعلان کردیا

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) : فیصل آباد کی تمام سیاسی ، دینی ، مذہبی جماعتوں،سول سوسائٹی،مزدوروں ،وکلا،تاجروں اور طلبہ تنظیموں نی22ستمبر بروز اتوارکو مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مشترکہ کشمیر مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ تمام سیاسی و علاقائی تعصبات، فروعی اختلافات اور وابستگیوں سے بالاتر ہو کر تمام شہری کشمیر سے اپنی محبت اور اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان اور کشمیر کے پرچم لے کر مارچ میں شریک ہوںگے۔

اس امرکا فیصلہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئرعظیم رندھاوا کی میزبانی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں کیا گیاجس میں ممتاز عالم دین مولانا زاہد محمود قاسمی،پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر،سابق ایم پی اے رائو کاشف رحیم،مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر رانا عظیم خاں،تاجرراہنما چوہدری محمودعالم جٹ،انجم اقبال بٹ،تحریک انصاف کے راہنما سلیم جہانگیر چٹھہ ایڈووکیٹ،صدر شیعہ علما کونسل سیدغضنفرعباس ترمذی ،صفدر علی شان،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے راہنما ڈاکٹر سلطان عبداللہ ، ڈاکٹرمحمد طفیل،پروفیشنل فورم کے صدرڈاکٹرعبدالستار قریشی،شیخ سلطان محمود،مولاناریاض کھرل،عالمی مجلس ختم نبوت کے صاحبزادہ مبشرمحمود ،صدر منہاج القرآن علما کونسل علامہ عزیزالحسن اعوان ،مفتی عبدالشکور جے یو پی،پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے راہنماڈاکٹر عبدالجبارعباسی،ڈاکٹر آصف علی بٹ ، مزدور راہنما اسلم معراج،ٹیچرز یونین کے حافظ غلام محی الدین،سابق چیف فیسکوطارق محمود چٹھہ ،میاں عبدالوحیدنظریہ پاکستان فورم،جے آئی یوتھ کے صدر عمرفاروق گجر،اصغر علی صدیقی،جماعت اسلامی کے راہنماسردار ظفر حسین خان،رائے اکرم کھرل،محمدریاض برائٹ ہوپ فائونڈیشن اور دیگر نے بھی شر کت کی۔

(جاری ہے)

آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور کشمیریوں سے اپنی بھر پور محبت کے اظہار کیلئے مارچ میں صرف پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جائیںگے تاکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ کشمیر کاز کیلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے۔اس موقع پرتمام قائدین نے اپنی اپنی جماعتوں کے عہدیداران،ممبران ، کارکنان کے ساتھ اس مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور شرکت کا اعلان کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات