عارفوالا:بدبخت بھانجے نے ماموں اور خالہ کو گولی مار کر زخمی کر دیا

یہ واقعہ تھانہ رنگ شاہ کے نواحی گاؤں 8 ای بی میں پیش آیا، خاتون کی حالت تشویشناک

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 16 ستمبر 2019 16:01

عارفوالا:بدبخت بھانجے نے ماموں اور خالہ کو گولی مار کر زخمی کر دیا
عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،16ستمبر 2019ء ، نمائندہ خصوصی،ممشاد فرید) عارف والوں میں رشتوں کے بے قدری اور خون سفید ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک بدبخت بھانجے نے مبینہ طور پر اپنے ماموں اور خالی کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ عارف والا کے تھانہ رنگ شاہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 8 ای بی میں بھانجے نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر گولی مار کر ماموں اور خالہ کو زخمی کر دیا۔

دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارف والا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر زخمی لیاقت علی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ 55 سالہ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ابتدائی طبی امداد کے بعد ساہیوال ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس معاملے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :