نواب شاہ پیپلز یونیورسٹی فار ویمن میں ایم بی بی ایس داخلوں کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ کا انعقاد

250 نشستوں کے لیے 1700 اُمیدواروں نے حصہ لیا، غیر مُلکی طلبہ کے لیے بھی 46 نشستیں مختص کی گئی ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 16 ستمبر 2019 16:13

نواب شاہ پیپلز یونیورسٹی فار ویمن میں ایم بی بی ایس داخلوں کے لیے این ..
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،16ستمبر 2019ء ، نمائندہ خصوصی،انور راجپوت) نواب شاہ پیپلز یونیورسٹی فار وومین کے سال 2019-20ء کے ایم بی بی ایس 250 نشست کے لیے پیپلز یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں این ٹی ایس کی جانب سے ٹیسٹ لی گئی جس میں 1700 امیدوار نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی فار وومین کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے ایم بی بی ایس کے داخلوں کے لیے سندھ بھر کے مختلف شہروں میں میں سینٹر قائم کیے گئے ہیں اور نواب شاہ میں بھی سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ جس میں 1700 طلبہ و طالبات انٹری ٹیسٹ دے رہے ہیں جس میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کی 250 نشست ہیں جس میں سے 165 میرٹ اور 39 سیلف فنانس جبکہ 46 نشست غیر ملکی طلبہ کے لیے رکھی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :