ترک وزیر دفاع کی ایرانی ہم منصب ملاقات، سلامتی اور دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال

پیر 16 ستمبر 2019 16:24

ترک وزیر دفاع کی ایرانی ہم منصب ملاقات، سلامتی اور دفاعی معاملات پر ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی اکار نے انقرہ میں اپنے ایرانی ہم منصب عامر حاتمی سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترکی کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر دفاع عامر حاتمی کے اعزاز میں ترک وزارت دفاع میں فوجی تقریب منعقد ہوئی جس میں ترک وزیر دفاع نیان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قرمی ترانے بھی بجائے گے۔

متعلقہ عنوان :