سپریم کورٹ نے 4افراد کے قتل اور 8افراد کو زخمی کرنے کے مجرموں کی بریت کیلئے دائر اپیلیں خارج کردیں

پیر 16 ستمبر 2019 16:43

سپریم کورٹ نے 4افراد کے قتل اور 8افراد کو زخمی کرنے کے مجرموں کی بریت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ نے 4افراد کے قتل اور 8افراد کو زخمی کرنے کے مجرموں کی بریت کیلئے دائر اپیلیں خارج کردیں۔ پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ دور ان سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ دشمنی صرف ایک سے تھی لیکن چار افراد کو مار دیا گیا ،میڈیکل میں تاخیر ہوئی ۔چیف جسٹس نے کہاکہ گولیوں کے خول کو آ ٹھ ماہ بعد واپس بھجوایا گیا ، ایسا لگتاہے کہ ملزمان کو پکڑنے کے بعد خول بنائے گئے ۔

(جاری ہے)

سر کاری وکیل نے کہاکہ مقتول ایک گراونڈ میں میچ دیکھ رہے تھے، ملزمان کے للکارنے سے گراونڈ میں بھگڈر مچ گئی ۔سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزمان سرور نامی شخص کو مارنے آئے تھے لیکن وہ بچ گیا ۔سرکاری وکیل نے کہاکہ واقعہ کے پانچ گواہان میں زخمی دو گواہ بھی شامل ہیں ۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ مجرمان کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی ،ہائیکورٹ ملزمان کے ساتھ پہلے ہی نرم رویہ اپنا چکی ہے یاد رہے کہ طاہر مقبول ،ذبیح اللہ ،ذولفقار احمد ،سرفراز احمد اور مدثر سلطان نے بریت کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔مجرمان نے سیالکوٹ کے علاقے سمڑیال میں اندھا دھند فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل اور آٹھ کو زخمی کیا تھا۔