سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کیس ،سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

پیر 16 ستمبر 2019 16:43

سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کیس ،سپریم کورٹ نے آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دور ان آئی جی سندھ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے ۔ پیر کو کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت سپریم کورٹ نے سندھ میں منشیات سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ سندھ حکومت کی اس رپورٹ سے اتفاق نہیں کرتے، کراچی منشیات فروخت و استعمال میں دنیا میں دسویں نمبر پر ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ کیا آئی جی سندھ نے ان حقائق کو چیک کیا ہے۔سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔