ْجسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ہٹائے جانے کے معاملے پر تین درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم

پیر 16 ستمبر 2019 16:43

ْجسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ہٹائے جانے کے معاملے پر تین درخواستوں پر رجسٹرار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ہٹائے جانے کے معاملے پر تین درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کردیئے۔ پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال نے اعتراضات کیخلاف اپیل کی ان چیمبر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ہٹائے جانے کے معاملے پر تین درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کردیئے اور حکم دیا کہ رجسٹرار آفس کو درخواستوں کو کھلی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر کرے۔کراچی بار ،اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور لاہو ہائیکورٹ بار پنڈی بنچ کی درخواستوں کی سماعت کی گئی۔درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل رشید اے رضوی اور محمد قاسم میر جٹ پیش ہوئے