قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اہم اجلاس کل ہوگا

پیر 16 ستمبر 2019 16:43

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اہم اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اہم اجلاس کل منگل کو ہوگا ،ان کیمرہ اجلاس میں عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کا وفد شرکت کریگا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اہم اجلاس (کل)منگل کو چیئرمین اسد عمر کی زیر صدارت دوپہر1بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔اجلاس میں عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کا وفد شرکت کریگا ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اہم اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔