ویلیوایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے،ماضی میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر اقدامات سے معیشت کو نقصان ہوا،
حکومت تاجروں کو مارکیٹوں تک رسائی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ ٹرافی کی تقریب سے خطاب
پیر 16 ستمبر 2019 19:00
(جاری ہے)
عبدالرزاق دائود نے کہا کہ معیشت کو درست کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں، ماضی میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر اٹھائے گئے اقدامات سے معیشت کو نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں معیشت کا رخ درآمدات کی طرف موڑا گیا، بھاری درآمدات، انڈرانوائسنگ ،حقائق کے منافی ٹیرف سٹرکچر اور غیرمتوازن ایکسچینج ریٹ نے معاشی مسائل پیدا کیے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی صنعتوں نے مینوفیکچرنگ بند کرکے درآمدات شروع کردیں کیونکہ تیار مصنوعات کی درآمد پر ڈیوٹی پانچ فیصد جبکہ خام مال پر ڈیوٹی بیس فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ معاملات کی درستگی حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو مشکلات جاری رہیں گی، ہماری بقاء برآمدات میں ہے، حکومت تاجروں کو مارکیٹوں تک رسائی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے 313ٹیرف لائنز کو ڈیوٹی فری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، کینیڈا، جاپان، کوریا اور آسٹریلیا کی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی کے حصول کا ہدف ہے، برآمدات کے لیے ٹیکسٹائل کے علاوہ انجینئرنگ اور دیگر شعبوں پر بھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے، یہ اچھی بات ہے کہ اب پاکستان دیگر ممالک کو ٹریکٹرز برآمد کررہا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے، درآمدات اور برآمدات کے درمیان عدم توازن نے روپے کی قدر میں کمی اور مارک اپ میں اضافے سمیت بہت سے مسائل کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کی برآمدات کہیں زیادہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانا ہی تمام مسائل کا حل ہے، اس سے حکومتی آمدن بڑھے گی ،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور صنعتوں کو وسعت ملے گی۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ برآمدات کے لیے طویل المدت ایسی مستحکم حکمت عملی اپنا نا ہوگی جو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے۔ الماس حیدر نے کہا کہ پیداواری لاگت میں کمی اور ٹیرف کی بہتری اور ریفنڈ کے فعال سسٹم کے ذریعے صنعتی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ قبل ازیں عبدالرزاق دائود نے ونرز میں ٹرافی تقسیم کی۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.