لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف انکے بیٹوں حمزہ، سلمان اور اہلیہ نصرت شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہوں کی ضمانت کی درخواستوں پرنیب سے جواب طلب کر لیا

پیر 16 ستمبر 2019 19:24

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف انکے بیٹوں حمزہ، سلمان اور اہلیہ نصرت ..
لاہور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف انکے بیٹوں حمزہ، سلمان اور اہلیہ نصرت شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہوں کی ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے 24 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شاہد رفیق اور آفتاب محمود کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کی کرپشن سے متعلق وعدہ معاف گواہ بن کر بیانات ریکارڈ کروا دیئے ہیں، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے حمزہ شہباز سمیت دیگر کی کرپشن میں سہولت کار کا کردار ادا کیا اور عثمان انٹرنیشنل نامی کمپنی سے رقوم شریف فیملی کے اراکین کو منتقل کیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ برطانیہ سمیت دیے ممالک کے جعلی افراد کے نام پر کالا دھن سفید کیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ کرپشن سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، درخواست ضمانت منظور کی جائے۔