کاروباری ہفتہ کے آغاز پرملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان

پیر ستمبر 19:48

کاروباری ہفتہ کے آغاز پرملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) کاروباری ہفتہ کے آغاز پرملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میں 15ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1504ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا700روپے مہنگا ہو کر87ہزار روپے اور دس گرام سونا600روپے مہنگا ہو کر74ہزار760روپے کا ہو گیا

متعلقہ عنوان :