میونسپل کمیٹی کی دکانوں کا نیلام عام تاجروں کی بھرپور شرکت جبکہ تاجروں کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں حکم امتناعی حاصل کرنے کے لیے چاروں رٹیں خارج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 16 ستمبر 2019 19:11

میونسپل کمیٹی کی دکانوں کا نیلام عام تاجروں کی بھرپور شرکت جبکہ تاجروں ..
جہلم  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) میونسپل کمیٹی کی دکانوں کا نیلام عام تاجروں کی بھرپور شرکت تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی دکانوں کی کرایہ داری کے لیے ایک شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے تحت آج بانو بازار مارکیٹ کی دکانوں کا بلدیہ ہال میں نیلام ہوا جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے دکانوں کے نیلام کے لیے ایک کمیٹی بنائی تھی جس میں اسسٹنٹ کمشنر فیضان احمد ریاض،چیف آفیسر انعام الرحیم ،ایم او آر عبد القدیر خان ،ایم او آئی اینڈ ایس کی موجودگی میں دکانوں کا نیلام ہواجس میں دکان نمبر22 کرایہ پینسٹھ ہزار روپے ، دکان نمبر 23 چھیاسی ہزار روپے،دکان نمبر24کرایہ اکانوے ہزار ، دکان نمبر 25 کرایہ پچہتر ہزار پانچ سو ،دکان نمبر26کرایہ ایک لاکھ چھ ہزار ، دکان نمبر45کرایہ چالیس ہزار، دکان نمبر46کرایہ بائیس ہزار ،دکان نمبر47کرایہ تئیس ہزار، دکان نمبر48کرایہ پچیس ہزار، دکان نمبر50کرایہ تئیس ہزار ،دکان نمبر51کرایہ تئیس ہزار میں کرایہ داری نیلام ہوئی یاد رہے کہ آج نیلام کے وقت تاجر گوں مگوں کی حالت میں تھے کیونکہ مرکزی انجمن تاجران کے قائدین نے اس نیلام عام کو رکوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں حکم امتناعی حاصل کرنے کے لیے چار رٹ دائر کر رکھی تھی جن کو آج لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شمس مرزا نے دونوں پارٹیوں کو سننے کے بعد تمام رٹوں کو خارج کر دیا جبکہ میونسپل کمیٹی کی طرف سے ان کے لیگل ایڈوائزر ممبر پنجاب بار کونسل راجہ محمد فاروق رضا ایڈووکیٹ اور ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کمیٹی و اے ڈی سی آر محمد میثم عباس پیش ہوئے۔