تمام تاجر جہلم شہر کے وسائل بڑھانے کے لیے میونسپل کمیٹی کی طرف سے کرایہ داری کے نیلام میں حصہ لیں جس سے میونسپل کمیٹی کے وسائل بڑھیں گے اور عوام کے مسائل حل ہونگے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 16 ستمبر 2019 19:12

تمام تاجر جہلم شہر کے وسائل بڑھانے کے لیے میونسپل کمیٹی کی طرف سے کرایہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تما م تاجر جہلم شہر کے وسائل بڑھانے کے لیے میونسپل کمیٹی کی طرف سے کرایہ داری کے نیلام میں حصہ لیں جس سے میونسپل کمیٹی کے وسائل بڑھیں گے اور عوام کے مسائل حل ہونگے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تاجروں کی طرف سے آج کی نیلامی میں حصہ لینے کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں تاجر اپنا اہم کردار ادا کرکے حکومت کو وسائل مہیا کرتے ہیں جس سے ملک میں مسائل ختم کرنے کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے مفادات کی خاطر تمام با اصول گمراہ کرتے ہیں جس سے مسائل کم نہیں بلکہ ان میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی کمرشل پراپرٹی میں تاجروں کا حق ہے اس لیے وہ اس کے نیلام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انہیں حاصل کریں انہوں نے کہا کہ جو تاجر ان دکانوں میں پہلے کرایہ دار ہیں اور نیلام عام میں کوئی اور تاجر زیادہ بولی دیتا ہے تو اس تاجر سے پہلے اس دکان میں موجود تاجر کرایہ دار سے نیلامی کے کرایہ کے ضمن میں پوچھا جائے گا اگر وہ اس پر راضی ہو گا تو وہ اس کا حق ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم کسی تاجر کے ساتھ نا انصافی نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :