Live Updates

مودی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے بری طرح پھنس گیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ کامیاب نہیں ہوگا، نبیل گبول

پیر ستمبر 20:01

مودی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے بری طرح پھنس گیا ہے، مولانا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بری طرح پھنس گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بری طرح پھنس گیا ہے، مسئلہ کشمیر جلد حل ہو جائے گا اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کامیاب ہونے والی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں 50 ہزار لوگوں کا اکٹھا ہونا ناممکن نظر آ رہا ہے، ان کا لانگ مارچ کامیاب نہیں ہوگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں کراچی کے کچرے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی کے کچرے پر سیاست کی جارہی ہے، سب ایک دوسرے پر نزلہ گرا رہے ہیں۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات