آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول وفد پاکستان پہنچ گیا

پیر 16 ستمبر 2019 20:14

آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول وفد پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول وفد پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق وفد اپنے دورے کے دوران پاکستان کے مختلف محکموں کا دورہ کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف لیول وفد کا بنیادی کام مختلف محکموں کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالرز کا پیکج لیا ہے جس کی پاکستان کو 99 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جولائی میں موصول ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :