علیم خان کے پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس میں جاری ورانٹ گرفتاری 30ستمبر تک معطل

پیر 16 ستمبر 2019 20:55

علیم خان کے پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس میں جاری ورانٹ گرفتاری 30ستمبر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علیم خان کے پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس میں جاری ورانٹ گرفتاری 30ستمبر تک معطل کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں علیم خان کے ورانٹ گرفتاری معطل کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی ۔عدالت نے ورانٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے علیم خان کو 30 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔