Live Updates

حکومت اپوزیشن کے کسی حربے سے ڈرنے والی نہیں، عوام ماضی کے سیاستدانوں سے اچھی طرح واقف ہو چکے ہیں

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 16 ستمبر 2019 20:59

حکومت اپوزیشن کے کسی حربے سے ڈرنے والی نہیں، عوام ماضی کے سیاستدانوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف جو حربے استعمال کرنے ہیں کرے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے کسی حربے سے ڈرنے والی نہیں، عوام ماضی کے سیاستدانوں سے اچھی طرح واقف ہو چکے ہیں، 70 سالوں میں قوم اور ملک کے وسائل کو جس بیدردی سے لوٹا گیا آج سب اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے بعد اب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پالیسی بنا رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات