صلاح الدین تشدد کیس ،علاقہ مجسٹریٹ نے والد کی درخواست پر دوبارہ قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے آرڈر جاری کردیئے

پیر 16 ستمبر 2019 21:17

صلاح الدین تشدد کیس ،علاقہ مجسٹریٹ نے والد کی درخواست پر دوبارہ قبر ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) صلاح الدین تشدد کیس علاقہ مجسٹریٹ ملک محمد رفیق نے ان کے والد کی درخواست پر دوبارہ قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے آرڈر جاری کردیئی. صلاح الدین کے والد محمد افضال نے ’’این این آئی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیر کو اپنے وکلاء کے ساتھ رحیم یار خان پہنچاتھا اور علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو درخواست گذاری تھی جس پر علاقہ مجسٹریٹ ملک محمد رفیق نے دلائل سننے کے بعد میرے بیٹے صلاح الدین کی دوبارہ قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے محکمہ صحت اور سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کے نام آرڈر جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

پولیس تشدد سے جاںبحق ہونے والے صلاح الدین کے والد محمد افضال اپنے وکلاء کے ہمراہ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں بیرسٹر حماد مزاری، بیرسٹر حسان نیازی کے ساتھ پیش ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :