احتساب عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے جیل میں ہفتے میں دو دن فیملی ممبر اور وکلاء کی ملاقات کی درخواست مسترد کر دی

پیر 16 ستمبر 2019 21:23

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے جیل میں ہفتے میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) احتساب عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے جیل میں ہفتے میں دو دن فیملی ممبر اور وکلاء کی ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ہفتے میں صرف ایک ہی دن ملاقات کی جا سکتی ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سردار لطیف کھوسہ کی معاون وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت نے قانونی ٹیم میں سردار لطیف کھوسہ، شائستہ کھوسہ،شہباز کھوسہ جبکہ فیملی میں بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری، آصفہ اور رخسانہ بنگش کو ہفتے میں ایک دن ملنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

پیر کا دن آصف علی زرداری اور ہفتہ کا دن فریال تالپور سے ملاقات کے لئے رکھا گیا ہے۔ معاون وکیل نے استدعا کی کہ کراچی میں کیسز کے باعث اگر متعلقہ دن کو ملاقات نہ کر سکیں تو پورا ہفتہ انتظار کرنا پڑتا ہے،عدالت ہفتے میں 2 دن ملاقات کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔