Live Updates

حیدرآباد میں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے،عمران قریشی

پیر 16 ستمبر 2019 21:58

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ شہر کی مین شاہراہ سمیت علاقوں میں کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کی رونی کو یقینی بنانے کے بجائے پیسہ کمانے میں مصروف ہیں جس کے باعث شہریوں خاص طورپر اسکول کے بچوں کو پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈ بنادیئے گئے ہیں جہاں کھڑی ہونیو الی گاڑیوں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے ۔ اسی طرح حیدرآباد، قاسم آباد اور لطیف آباد کی مین شاہراہوں پر جگہ جگہ فروٹ اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کے ٹھیلے کھڑے ہوتے ہیں جس سے سڑکوں پر گاڑیاں چلانا دوبھر ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے محکمے میں موجود کرپٹ افسران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے اس طرح کے اقدامات کررہے ہیں کہ جس سے شہری پریشانی کا شکار ہورہے ہیں۔

بینکوں ، ہسپتالوں ، شاپنگ مال اور شاہراہوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے پر پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ وصول کیا جاتا ہے لیکن ان بھتہ لینے والوں کو کوئی بھی روکنے کو تیا رنہیں ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو کچھ دن بعد شاہراہوں پر پیدل چلنا بھی مشکل ہوجائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات